Homeउर्दूمدرسہ کو مضبوط بنانا اور تعلیمی سرگرمیوں کو یقینی بنانا ہماری اولین...

مدرسہ کو مضبوط بنانا اور تعلیمی سرگرمیوں کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح : عبدالسلام انصاری

ڈھاکہ، مشرقی چمپارن، 20/ مارچ (پریس ریلیز) بہار حکومت کے محکمہ تعلیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار و بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے چیئرمین عبدالسلام انصاری صاحب ڈھاکہ کی سرزمین پر پہنچے تو والہانہ طریقہ سے ان کا استقبال ہوا۔ مقامی لوگوں نے جگہ جگہ ان کا زبردست استقبال کیا۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر محمد قاسم انصاری، ڈائریکٹر، جنتا ہسپتال، اختر مارکیٹ، سامنے آزاد مدرسہ، آزاد چوک، ڈھاکہ کی قیادت میں معززین نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ دراصل مدرسہ کریمیہ میں ایک استقبالیہ تقریب میں پہنچے تھے۔ مدرسہ نے انہیں مدرسہ بورڈ کا چیئرمین بنائے جانے پر ان اعجاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ مدرسہ کریمیہ کے سیکرٹری محمد امتیاز اختر کی قیادت میں ان کا شاندار، جاندار استقبال کیا گیا۔ اس 

 استقبالیہ تقریب کی صدارت مدرسہ کریمیہ کے صدر مدرس امجد سلفی اور نظامت جنتا ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد قاسم انصاری نے کی۔ خطبہ استقبالیہ مدرسہ کریمیہ کے سیکریٹری محمد امتیاز اختر نے پیش کیا۔

 استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالسلام انصاری نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح مدرسہ کو مضبوط کرنا اور تعلیمی سرگرمیوں کو یقینی بنانا ہے، دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مدرسے کے بچوں کو جدید تعلیم بھی دی جائے، دن رات سنجیدگی سے ہم اس مشن پر کام کر رہے ہیں۔ تقریب کے اہم شرکاء میں  شکیل الرحمٰن عرف منا انصاری، منہاج ڈھاکاوی، مکھیا فاروق اعظم، غفران اسد، کالو بابو، عبدالمتین، علی اختر عرف گڈو، ہلال احمد، انظر خان، عاصم سلفی، پرویز عالم، پرویز فرہاد، عبدالمبین، شاہد منہاج، محمد کامران، مہرے عالم ڈائرکٹر نعیم الدین سلفی، ایم او فیروز تیمی وغیرہ شامل ہیں۔ مدرسہ کریمیہ سے رخصت ہونے کے بعد ڈھاکوی انسٹیٹیوٹ آف انڈر گریجویٹ لرننگ کالج کے ڈائریکٹر منہاج ڈھکوی کی قیادت میں ڈھاکوی اکیڈمی رکشہ رحیم پور کے احاطے میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments