”تکنیکی شکشا وکاس ایوم جن کلیان سنستھان“کے زیراہتمام جشن آزادی تقریب

0
98


لکھنو :16اگست (ریلیز)یوم آزادی کے موقع پر کیمبل روڈ پر واقع ”تکنیکی شکشا وکاس ایوم جن کلیان سنستھان“ کے ٹریننگ سینٹر میں یوم آزادی کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام تنظیم کے صدر محمد انیس ایڈوکیٹ کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ آج ہمارے ملک کے وزیر اعظم نے ’ہر گھرترنگا، ہماری ماٹی، ہمارا دیش ‘ مہم کو شرمندہ تعبیر بنانے کی ایک ادنی کوشش کی گئی ہے۔اس مہم سے ملک میں ترنگا کولے کر لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیداہورہاہے ۔ مسٹر انیس نے کہاکہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ یہ تہوار ملک کے ہر فرد کے گھر میں دھوم دھام سے منایا جائے کیونکہ یہ آزادی بڑی مشکلوں سے ملی ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے۔ اس پروگرام میں زیر تربیت طلباءوطالبات نے حب الوطنی کے حوالے سے مختلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے۔
 اس پروگرام میں اتر پردیش وقف ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ڈائرکٹر شفاعت حسین، اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سابق رکن ضرغام الدین خان مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔مسٹر ضرغام خان نے اس موقع پر تحریک آزادی میں ریشمی رومال تحریک اورمسلم خواتین مجاہد ین آزادی پرتفصیلی روشنی ڈالٹے ہوئے طلباوطالبات سے ان کی تاریخ کامطالعہ کرنے پر زوردیا۔
 پروگرام میں شیفتہ صدیقی ایگزیکٹیو ممبر لکھنو ¿ مہانگر اقلیتی مورچہ، عارج بیگ منڈل نائب صدر، ارشاد بیگ ممبر لکھنو ¿مہانگر بی جے پی اقلیتی مورچہ، محمد عقیل راعین، قومی ترجمان بھارتیہ پسماندہ منچ، ریاض احمد شاہ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ادار ہ کی منیجر مسز درخشاں پروین، امجد خان، شکتی پٹیل،ساجدہ بیگم، شیوانی راوت، تہمینہ، صوفیہ، ریتیکا بلانی، ارشاد علی، اشونی سریواستو، سوربھ دویدی، سشیل تیواری، سماجی کارکنان اور دیگر نے کئی اہم لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران ایڈووکیٹ آئی ایچ فاروقی، اشراق فاروقی، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر سرتاج عالم وغیرہ موجود تھے۔(photo)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here