Homeउर्दूتلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو پولیس نے حراست...

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کو پولیس نے حراست میں لیا، وزیر اعظم مودی کے ریاست کے دورے سے قبل کارروائی

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی کے ریاست کے دورے سے قبل تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور رکن پارلیمان بنڈی سنجے کمار کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم کریم نگر میں رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پہنچی اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

 president & MP Bandi Sanjay is detained by police#Telangana pic.twitter.com/GZEGE8LxYH— ANI (@ANI) April 5, 2023

بنڈی سنجے کمار کی حراست کے بعد بی جے پی نے احتجاج میں شدت پیدا کر دی ہے۔ بی جے پی کارکنان نلگنڈہ ضلع کے بوملا رامارام پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، جہاں ریاستی بی جے پی صدر اور ایم پی بنڈی سنجے کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد رکھا ہوا ہےبی جے پی نے الزام لگایا کہ ریاستی صدر نے پیپر لیک معاملے میں بی آر ایس حکومت کے خلاف پریس کانفرنس بلائی تھی۔ اس سلسلے میں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ وہیں، بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری پریمندر ریڈی نے کہا کہ پولیس نے سنجے کو غیر قانونی طور پر ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا ہے۔ یہ تلنگانہ میں وزیر اعظم مودی کے پروگرام میں خلل ڈالنے کی کوشش ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments