Homeउर्दूفلم "کرائم اینڈ پنشمینٹ" کا مہورت وشوٹنگ

فلم “کرائم اینڈ پنشمینٹ” کا مہورت وشوٹنگ


ممبئی۔۔۔۔                                        

ممبئی کے مدھ آئی لینڈ علاقہ میں واقع گجراج بنگلے پر 3جنوری 2023 کو فلم”کرائم اینڈ پنشمینٹ” کا مہورت ہوا۔ اسی کے ساتھ دس دن کے شوٹنگ شیڈیول کا بھی آغاز ہوا۔ ممبئی کے مختلف لوکیشن پر شوٹنگ چل رہی ہے۔ مہورت شاٹ فلم کے ہیرو سروش علی خان اور ہیروئن کرشنا پانڈے پر لیا گیا۔ یہ ایک کرائم تھریلر فلم ہے اس فلم میں کام کرنے والے دوسرے اداکاروں میں ملند گناجی اور گووند نام دیو جیسے بڑے آرٹسٹ بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ شاہد کبیر، آصف خان، اشیش دوبے، راج مہرہ، ناصر علی خان، حسین علی، ریاض صدیقی، آفتاب اَنس، حنیف قمر، سلام شیخ جیسے تھیٹر و ٹی وی آرٹسٹ اس فلم میں کام کر رہے ہیں۔ کرشنا پانڈے کے علاوہ فلم کی دوسری ہیروئن ریتو شری ہیں۔ اس فلم میں تھیٹر ایکڑ آفاق قریشی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ جو دیکھنے کے لائق ہے۔ موسیقی شہزاد روشن نے ترتیب دی ہے۔ گیت مراق مرزا نے تحریر کئے ہیں فوٹو گرافی کے فرائض چترنجن ڈھال انجام دے رہے ہیں۔ مراق مرزا فکش ورلڈ اور چراغ اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی فلم کے فلم ساز، رائٹر و ہدایت کار مراق مرزا ہیں۔ اور محمد فیض انصاری ایسوسی ایٹ پروڈیوسر ہیں۔ فلم 2023 کے اختتام تک منظر عام پر آنے کی امید ہے۔۔۔            

دانش صبا

پرفیکٹ ٹریک فلم اینڈ ٹی – وی نیوز ایجنسی ، ممبئی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments