Homeउर्दूآج ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جمعہ کو...

آج ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جمعہ کو رکھا جائے گا پہلا روزہ

آج یعنی 22 مارچ کو ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں رویت ہلال کمیٹیوں اور مسلم اداروں کے ذمہ داران نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا، لیکن کسی بھی جگہ سے دیدار کی خبر سامنے نہیں آئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی، جامع مسجد دہلی نے رمضان المبارک کے چاند سے متعلق بیان جاری کر کہا ہے کہ ’’بدھ کو ماہِ رمضان المبارک کا چاند ملک کے کسی حصے میں نظر نہیں آیا۔ لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 24 مارچ 2023، جمعہ کے روز ہے۔‘‘امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ (پھلواری شریف، پٹنہ) دفتر کے ذریعہ بھی ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند آج نہ دیکھے جانے کی جانکاری دی گئی ہے۔ جاری بیان میں ادارہ نے لکھا ہے کہ ’’حضرت مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف، پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ 29 شعبان 1444ھ مطابق 22 مارچ 2023 روز بدھ کو پھلواری شریف اور اس کے اطراف میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور ملک بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے 30 شعبان کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے مورخہ 24 مارچ 2023 روز جمعہ کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ قرار پائی، تمام مسلمان روزہ رکھنے کا اہتمام کریں۔‘‘

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments