Homeउर्दूضلع پریشد اردو اسکولوں کے صدرمدرس کے عہدے نئی بھرتی سے پہلے...

ضلع پریشد اردو اسکولوں کے صدرمدرس کے عہدے نئی بھرتی سے پہلے پُر کیے جائیں۔

کل مہاراشٹرتنظیمِ اردو اساتذہ کامطالبہ

       بلڈھانہ (نمائندہ) : ضلع پریشد بلڈھانہ کے ماتحت چلنے والے اردو میڈیم اسکولوں کے صدرمدرسین کے تمام عہدوں کو ترقی پر تبادلہ سسٹم کے ذریعے پُر کرنے کا مطالبہ اکھل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا (کل مہاراشٹر تنظیمِ اردو اساتذہ) کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم کے ایک نمائندہ وفد نے ضلع پریشد بلڈھانہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور پرائمری ایجوکیشن آفیسر کو میمورنڈم پیش کیےنیز اپنے مطالبات پر گفتگو کی۔

        تفصیلات کے بموجب ضلع پریشد بلڈھانہ کے اردو تحتانوی و اعلیٰ تحتانوی اسکولوں میں اپگریڈ ہیڈماسٹرز کے کل ۴۷ منظورشدہ عہدوں میں سے صرف ١٥ عہدوں پر اپگریڈ ہیڈماسٹرز برسرخدمت ہیں جبکہ دو تہائی سے زائد یعنی ٣۲ عہدے ہنوز خالی ہیں جس کا تناسب ٦۸ فیصد ہے۔ یہ صورتحال بچوں کی تعلیم و تربیت کے لحاظ سے بہت تشویش ناک ہے۔ چونکہ ترقی کی بنیاد پر ان عہدوں کو پُر کرنے کا اختیار ضلع پریشد کو حاصل ہوتا ہے لہٰذا ان مخلوعہ عہدوں کو جلد از جلد پُر کرنے کا مطالبہ اکھل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا (کل مہاراشٹر تنظیمِ اردو اساتذہ) کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اگر یہ ٣٢ عہدے نئی شکشن سیوک بھرتی سے پہلے پر کیے گئے تو بلڈھانہ ضلع میں پہلے سے خالی ١٨١ پرائمری اساتذہ کی اسامیوں میں ٣٢ کا اضافہ ہوجائے گا اور ضلع میں کل ٢١٣ امیدواروں کو ملازمت مل پائے گی۔ اس میمورنڈم میں مزید بیان کیا گیا ہے کہ پروموشن کے عمل کے دوران اپنی خفیہ رپورٹ (CR) جمع کرانے کے باوجود بروقت اپنا پسندیدہ اسکول دستیاب نہ ہونے کے سبب اکثر اساتذہ پروموشن کو مسترد کردیتے ہیں اور اس طرح صد فیصد عہدے پُر نہیں ہوپاتے۔ اس مسئلے کا حل یہ ہوسکتا ہے کہ پروموشن کے سسٹم میں جزوی تبدیلی کی جائے۔ سبجیکٹ ٹیچرز کے عہدوں پر تقرری کے عمل کی طرح اولاً ضلع کے تمام اساتذہ کو طلب کرکے تمام مخلوعہ عہدوں کیلئے کونسلنگ لی جائے۔ کونسلنگ کے دن پروموشن کو قبول کرنے والے اساتذہ سے سات دنوں کے اندر خفیہ رپورٹ حاصل کرکے پروموشن کے آرڈر دیے جائیں۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو ایک ہی وقت میں تمام صد فیصد مخلوعہ عہدے پُر کیے جاسکیں گے۔ واضح رہے کہ تنظیم کے اس وفد میں ریاستی سیکرٹری شیخ ضمیر رضا سر کے علاوہ ضلع صدر سید انیس، خانگی ضلع صدر رئیس قاضی، علاقائی جوائنٹ سیکرٹری ریاض احمد، ضلعی ذمہ داران حسین قریشی و شیخ مبین سر، بلال دیشمکھ، منور خان، مزمل شاہ شامل تھے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments