Homeउर्दूسابق چیف جسٹس اے ایم احمدی کی باتیں جو آج دنیا سے...

سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی کی باتیں جو آج دنیا سے چل بسے… سہیل انجم

ہندوستان کے سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی آج دو مارچ 2023 کو 91 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔ سورت گجرات میں پیدا ہونے والے جسٹس احمدی نے 1954 میں قانونی پیشے میں قدم رکھا تھا۔ وہ 1964 میں پہلی بار سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ احمد آباد میں جج مقرر ہوئے۔ وہ 25 اکتوبر 1994 کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے اور 24 مارچ 1997 کو سبکدوش ہونے تک اس منصب پر فائز رہے۔خاکسار کو چند روز ان کی صحبت میں گزارنے کا موقع ملا تھا۔ ہوا یوں کہ 2006 میں ہندوستان میں واقع سعودی سفارت خانہ نے ہندوستان سے پچاس افراد کو حکومت سعودی عرب کے خرچ پر فریضۂ حج کی ادائیگی کرانے کا فیصلہ کیا۔ کل پچاس افراد کا انتخاب ہوا جن میں صحافیوں کے کوٹے سے خاکسار کے علاوہ ہمارا سماج کے ایڈیٹر خالد انور بھی تھے۔ اس وفد میں ملک کی نامی گرامی شخصیات شامل رہی ہیں جن میں جسٹس احمدی کے علاوہ سید شاہد مہدی، دہلی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری، ایس ایم خان، مولانا عمید الزماں کیرانوی، پروفیسر زبیر فاروقی، پروفیسر حبیب اللہ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، قاضی انیس الرحمن قاسمی، مولانا عبد الحمید نعمانی، مفتی مکرم احمد اور پروفیسر غلام یحی انجم قابل ذکر ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments