होली और शब-ए-बारात को लेकर दिल्ली-एनसीआर में ट्रैफिक पुलिस सक्रिय, गाइडलाइंस जारी
نئی دہلی: ہولی اور شب برأت کے موقع پر دہلی اور نوئیڈا ٹریفک پولیس نے ہڑدنگ بازی کو روکنے اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ دہلی ٹریفک پولیس نے تمام ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور شراب پی کر گاڑی چلانا، تیز رفتاری سے گاڑی چلانا، ٹرپل رائیڈنگ، ہیلمٹ کے بغیر سواری کرنا، غلط طریقے سے گاڑی چلانا وغیرہ جیسی قوانین کی خلاف ورزیوں سے باز رہیں۔خیال رہے کہ ہولی اور شب برأت کے تہواروں کے دوران سڑکوں پر بد نظمی اور غنڈہ گردی کے کئی واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ ایسے حالات سے بچنے اور فسادات کو روکنے کے لیے ہر سال وسیع حفاظتی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ اسی ضمن میں دہلی اور نوئیڈا ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔