Homeउर्दूسلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹریلر...

سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹریلر ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کے تیئں کافی سرگرم ہیں، ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ ٹریلر کا آغاز سلمان خان کے ساتھ ہوتا ہے جو بتاتے ہیں کہ ان کا کوئی نام نہیں ہے، لوگ انہیں بھائی جان کے نام سے جانتے ہیں۔بھائی جان کی زندگی میں داخل ہوتی ہیں پوجا ہیگڑے، جو آہستہ آہستہ ان کے عشق میں گرفتار ہو رہی ہیں۔ پوجا، بھائی جان کا تعارف اپنے بھائی وینکٹیش سے کراتی ہیں، جو تشدد پسند نہیں کرتا، لیکن وینکٹیش کی زندگی میں ایک ولن ہے جو انہیں اور اس کے خاندان کو ختم کرنے کی کوشش میں لگا ہے۔ ایسے میں بھائی جان ہی اپنی محبوبہ اور اس کے خاندان کو بچاتے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ کو فرہاد سامجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ وہیں اس فلم کو سلمان خان نے خود پروڈیوس کیا ہے۔ فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں سلمان خان کے علاوہ پوجا ہیگڑے، دگوباتی وینکٹیش، شہناز گل، سدھارتھ نگم، راگھو جوئیل اور پلک تیواری بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم 21 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments