Homeउर्दूجھوٹ کو سچ بنانے کی کوشش کر رہی ہے یوگی حکومت: اکھلیش

جھوٹ کو سچ بنانے کی کوشش کر رہی ہے یوگی حکومت: اکھلیش

دیوریا: سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے گزشتہ روز کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے جھوٹ کو سچ بنانے کے لئے امریکی کمپنی ڈیلائٹ کی مدد لے رہی ہے۔ یادو نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ یوگی حکومت ترقی کا جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی ہے اور اس جھوٹ کو سچ میں بدلنے کے لئے انہوں نے امریکہ کی ایک کمپنی ڈیلائٹ کو ذمہ داری دی ہے۔پارٹی کے سابق ضلع صدر مرحوم بابولال یادو کے اہل خانہ سے مل کر ان سے اظہار ہمدردی کے بعد اکھلیش یادو نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ‘یوگی جی تیسرے انجن کی بات کر رہے ہیں۔ جبکہ ڈبل انجن ہی آپس میں ٹکرا رہے ہیں۔ لکھنؤ کے لوگ دہلی میں چھاپا مار رہے ہیں۔ اور دہلی کے لوگ لکھنؤ میں چھاپے ماری کر رہے ہیں۔ ریاست میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے لیکن وزیر اعلی نے اپنی ترقی کا جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہیں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے الیکشن میں بی جے پی کو ہرانا ہمارے لئے ضروری ہے۔ یادو کی پریس کانفرنس میں کارکنوں نظام شکنی کا ثبوت دیا جس سے ناخوشگوار حالات پیدا ہوئے۔ اس دوران کئی صحافیوں کے موبائل گر گئے۔ دھکامکی کے دوران کئی صحافی نیچے گر گئے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments